نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں درخواست دعا اویس احمد قریشی صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ میری چھوٹی صاحبزادی وانیا اویس، عمر پونے پانچ سال، کی ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء بروز جمعہ طاہر ہارٹ میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے جو دل میں سوراخ کے باعث ناگزیر تھی۔ اللہ کے فضل سے آپریشن کامیاب رہا ہے۔ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام تر پیچیدگیوں سے محض اپنے خاص فضل و کرم سے محفوظ رکھے اور صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے۔ اعلانات ولادت محمد افضل ظفر صاحب مربی سلسلہ کینیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ ڈاکٹر عطیۃ المنعم شاد اور عزیزم نبیل احمد شادآف جرمنی کو ۸؍اکتوبر ۲۰۲۵ء کو پہلا بیٹا عطا فرمایا ہے جس کا نام ہارون احمد شاد رکھا گیا ہے ۔الحمد للہ علیٰ ذالک۔عزیزم خاکسار کانواسہ،مکرم ملک علی محمد صاحب کا پڑنواسہ، مکرم داؤد احمد صاحب شاد آف میونخ جرمنی کا پوتا اور مکرم چودھری محمود احمد اٹھوال صاحب مرحوم آف حیدرآباد پاکستان کا پڑپوتاہے۔نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ احباب جماعت سے نومولود کی درازئ عمر اورنیک و صالح ہونے کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔ ٭…٭…٭