مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۸؍جون ۲۰۲۵ء کو نارڈک جلسہ سالانہ کے پہلے روز کی شام کومشاعرہ بعنوان ’برکات خلافت‘ منعقد ہوا۔ اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی مکرم عبدالماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر اسلام آباد، یوکے تھے۔ آپ نارڈک جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء میں بطور مرکزی نمائندہ شرکت کرنے کے لیے تشریف لائے تھے۔ مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور حضرت مسیح موعودؑ کے منظوم کلام سے ہوا۔ صدر مشاعرہ مکرم عبدالماجد طاہر صاحب نے دعا کروائی۔ ناروے اور بیرونی ممالک سے تشریف لانے والے شعرائے کرام نے خلافت کی محبت میں اپنا اپنا مؤثر کلام پیش کیا جس سے سامعین بہت متاثر ہوئے اور شعرائے کرام کو بھر پور داد دی۔ شعرائے کرام کے نام درج ذیل ہیں:فن لینڈ سے سید سمیع الحسن شاہ صاحب، مدثر نقاش صاحب اور طاہر احمد صاحب۔ جرمنی سے عبدالجلیل عباد صاحب، حنیف تمنا صاحب اور برطانیہ سے عبدالرزاق خان عاصی صحرائی صاحب، شائق نصیر پوری صاحب اور مقصود الحق صاحب۔ کینیڈا سے صفدر نذیر گولیکی صاحب اور ناروے سے خاکسار، عبدالمنعم ناصر صاحب اور بشارت خان صاحب تھے۔ اس مشاعرہ میں نظامت کے فرائض مکرم عبدالرزاق خان صاحب نے ادا کیے۔ آخر میں خاکسار نے مکرم امیر صاحب اور مکرم صدر صاحب مشاعرہ اور شعرائے کرام کے تعاون کرنے پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس مشاعرہ کو کامیاب بنانے میں مکرم امیر صاحب ناروے کے علاوہ مکرم مصور شاہد صاحب مبلغ انچارج ناروے اور عبدالرزاق خان صاحب کا بھی خصوصی تعاون حاصل رہا۔ فجزاھم اللہ خیرا۔ مشاعرہ کے اختتام پر شعرائے کرام اور سامعین کی مکرم عبدالماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر اور امیر صاحب ناروے کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوئی۔ (رپورٹ:حمزہ سلطان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: قادیان دار الامان میں مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے پچپن ویں اورمجلس اطفال الاحمدیہ بھارت کے چھیالیسویں سالانہ مرکزی اجتماعات کا کامیاب انعقاد