ڈاکٹر تنویر احمد صاحب ڈاکٹر انچارج احمدیہ ہسپتال ٹلنڈنگ، گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۲۵؍ستمبر۲۰۲۵ء کو دنیا بھر کی طرح گیمبیا میں بھی ’فارماسسٹ کا عالمی دن‘ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں گیمبیا میں مورخہ ۲۵؍ستمبر بروز جمعرات یہ تقریب ہوئی۔ اس دن کو منانے کے ليے گیمبیا کی فارماسوٹیکل سوسائٹی نے پروگرام بنایا جس میں مین روڈ پر پولیس بینڈ کے ساتھ مارچ کیا گیا جس میں ٹی شرٹس اور بینرز کے ذریعے فارمیسی کے شعبہ کی آگاہی کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں فارمیسی کے پیشہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سال اس عالمی دن کا موضوع تھا ’’صحت کے بارے میں سوچیں۔ فارماسسٹ کے بارے میں سوچیں‘‘۔ گیمبیا فارماسسٹ کے اس نیشنل پروگروام میں جماعت احمدیہ ٹلنڈنگ ہسپتال کی جانب سے ہسپتال کے فارماسسٹ و واقف زندگی مکرم ڈاکٹر حافظ محمد آصف نے شرکت کی اور سیکرٹری پروگرام آرگنائزنگ کی حیثیت سے پروگرام کی تنظیم اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ گیمبیا بھر کے کئی رجسٹرڈ فارماسسٹ، فارمیسی ٹیکنیشن اور فارمیسی اسسٹنٹ نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے گیمبیا کے قومی ترانہ اور پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں گیمبیا کی فارماسیوٹیکل سوسائٹی کی صدر محترمہ مارکیو جانیہ کیرا اور دیگر فارماسسٹ نے ہائی ٹیبل پر فارمیسی پیشے کی گیمبیا میں اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں صدر نے خصوصی طور پر ڈاکٹر اوسائنو مہانرا اور ڈاکٹر حافظ محمد آصف صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گیمبیا میں ’ورلڈ فارماسسٹ ڈے‘ کی تقریبات کی تمام سرگرمیوں کے انعقاد میں مدد کی۔ فارماسسٹس کی اس ٹیم نے خاص طور پر ٹی شرٹس اور ٹوپیاں بھی تیار کیں اور دوران مارچ پہنیں تاکہ عوام کو اِس بارے میں شعور دیا جاسکے۔ اسی طرح پولیس بینڈ نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ہیومینٹی فرسٹ انٹرنیشنل کی تین روزہ تاریخی کانفرنس کا آغاز