https://youtu.be/OpJCbP1XbUE?si=0MqtRO9B6iXnenP-&t=3305 اسم شریف ایک دیہاتی سڑک پر چل رہا تھا کہ ایک سپاہی نے اُسے روک لیا اور پوچھا: تمہارا اسم شریف؟ دیہاتی چُپ رہا۔ سپاہی پھر بولا: تمہارا اسم شریف کیا ہے؟ دیہاتی نے ڈرتے ڈرتے کہا: جناب اسم شریف تو مجھ کو یاد نہیں، اگر کہیں تو درود شریف سنا دیتا ہوں ۔ نیا نام ریاض ( فیاض سے ): میرے دو بچوں کے نام عبدالکریم اور افضل کریم ہیں۔ اب تیسرے بچے کا کیا نام رکھوں؟ فیاض: تیسرے کا نام آئس کریم رکھ لو۔ پچاس ہزار بھول نہ جانا الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی اُمیدوار نے تقریر کرتے ہوئے کہا: خواتین و حضرات ! جو کل گزر گیا وہ ماضی تھا اور آنے والا مستقبل ہے۔ گزرے ہوئے کل اور ماضی کو بھول جائیے ، ماضی کی ہربات بھول جائیے ۔ سامعین میں سے ایک آواز آئی: لیکن میرے پچاس ہزار روپے مت بھولنا جو تم نے مجھ سے ماضی میں اُدھار لیے تھے ۔ سرکاری سکّے استاد: اسد ایک روپے کے آنے بناؤ۔ اسد: ماسٹر صاحب یہ غضب نہ کیجیے! سرکاری سکّے خود سے بنانا تو بڑاجرم ہے۔ مجھے پولیس پکڑ لے گی۔ اب بات نہیں اڑے گی سلیم: کلیم تم یہ ایک کان پر انگلی کیوں رکھ کر بیٹھے ہو؟ کلیم: میرے ابّا کہتے ہیں کہ تم میری بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے اُڑا دیتے ہو۔ اب کوئی بات اُڑ نہ پائے گی۔ آپ کی مہربانی میزبان خاتون نے کئی دنوں سے آئے ہوئے مہمان سے کہا: آپ کو یہاں آئے ہوئے کافی دن گزر چکے ہیں، لیکن اپنے گھر والوں کی کوئی خیر خبر نہیں لی۔ مہمان بولا: آپ کی مہربانی کہ آپ نے یاد دلایا۔ میں ابھی خط لکھ کر انہیں یہاں بلوا لیتا ہوں۔