https://youtu.be/OpJCbP1XbUE?si=REE3SksxtnMQNbzC&t=3041 اردو سوال بچو! میں گڈو پھر سےحاضر ہوں، ایک اور دلچسپ کھیل کے ساتھ۔آئیں! نام، چیز اور جگہ کھیلتے ہیں۔ آج ’’ د‘‘ سے الفاظ بتائیں۔ محاورہ بوجھیں یہ محاورہ اُس وقت بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی حیران کُن یا خوفناک صورتحال کا سامنا کرتا ہے۔ وہ حواس باختہ ہو جاتا ہے اور اس کا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ ذرا سوچ سمجھ کر بوجھیں۔ راستہ تلاش کریں بلّو نے باغ میں طوطوں کی آواز سنی ہے طوطے تلاش کرنے میں اُس کی مدد کریں۔ بچوں کے الفضل کا سوالنامہ 1: اگر آپ ایک کھلے میدان میں نمازِ جنازہ ادا کررہے ہوں اور سجدہ گاہ پر کانٹا یا پتھرپڑا ہو تو اُسے نماز سے پہلے ہٹائیں گے یا نماز کے بعد؟2: اگر چھوٹی یا بڑی عید کے دن سورج یا چاند گرہن ہو جائے تو اس روز کتنی نمازیں پڑھی جائیں گی؟3: نماز کے بڑے اجتماع میں اگر مائیک بند ہو جائے تو باقی نماز کیسے مکمل کی جائے گی؟4: روزے کی سحری کے وقت کا سفید اور کالے دھاگے سےکیا تعلق ہے؟5: اگر ہمارا سایہ ہمارے قدموں تلے سمٹ جائے تو اس وقت سورج کہاں ہوتا ہے؟ الفاظ بنائیں ززراالق یہ اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے۔ اس کے علاوہ آپ اور بھی الفاظ بنا سکتے ہیں:……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. …….……. ……. ……. ……. ……. …….……. ……. ……. گذشتہ شمارے کے درست جواب: الفاظ بنائیں: الستّار، تار، تال، رال، راس، سارا، تارا،راتمحاورہ بوجھیں: بال کی کھال نکالنا۔ کھوج لگانا۔ گہری تفتیش کرنا۔