حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’اَب دیکھو رسول کریم ﷺ نے عورتوں کو تعلیم دلانے کی کتنی اہمیت بیان فرمائی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ عورتوں کی تعلیم و تربیت کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔ مجھے خدا تعالیٰ نے الہاماً فرمایا ہے کہ اگر پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی ۔ گویا خدا تعالیٰ نے اسلام کی ترقی کو تمہاری اصلاح کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے ۔ جب تک تم اپنی اصلاح نہ کر لو ہمارے مبلّغ خواہ کچھ کریں کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ حقیقت یہی ہے کہ جب تک دنیا پر یہ ظاہر نہ کر دیا جائے کہ اسلام نے عورت کو وہ درجہ دیا ہے اور عورتوں کو ایسے اعلیٰ مقام پر کھڑا کیا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم اِس میں اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتی اُس وقت ہم غیروں کو اسلام کی طرف لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔‘‘ (انوار العلوم جلد ۱۷ صفحہ ۴۱۶-۴۱۷)