حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا جس میں یہ بھی تھا: کہ أَصْدَقُ الْحَدِيْثِ كِتَابُ اللّٰهِ، وَأَوْثَقُ الْعُرَى كَلِمَةُ التَّقْوَى، وَأَحْسَنُ الْهُدَى هُدَى الْأَنْبِيَاءِ، وَأَشْرَفُ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّهَدَاءِ یعنی سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے، سب سے زیادہ مضبوط کڑا کلمہ تقویٰ ہے، بہترین طریقہ نبیوں کا طریقہ ہے اور سب سے زیادہ عزت و بزرگی والی موت شہید کی موت ہے۔ (مسند الشهاب، حدیث نمبر۱۳۲۳)