https://youtu.be/M2ZEbCLy5SE?si=oef9rny9Tan1KsQm&t=3093 اللہ میاں کی گائے بیٹا (باپ سے) : ابو میرے سینگ کیوں نہیں ہیں؟ باپ: کیوں بیٹے؟ بیٹا: ماسٹر صاحب کہتے ہیں کہ تم اللہ میاں کی گائے ہو۔ چکن کی نرم غذا ایک بے وقوف روٹی کا ایک ٹکڑا خود اور ایک ٹکڑا مرغی کو کھلا رہا تھا۔اُس کے دوست نے پوچھا :یہ کیا کر رہے ہو؟ بے وقوف نے جواب دیا :ڈاکٹر صاحب نے کہا ہے کچھ روز چکن کے ساتھ روٹی کھاؤ۔ گدھا ایک بار کلاس میں ایک بچہ گدھا لے آیا۔ استاد غصے سے بولا:اس کو ادھر کیوں لائے ہو؟ بچہ معصوم سی صورت بنا کر بولا :استاد جی آپ ہی تو کہتے ہیں کہ آپ اب تک کتنے ہی گدھوں کو انسان بنا چکے ہیں۔ تو میں یہ سوچ کر اِس کو ادھر لے آیا کہ آپ اِس کو بھی انسان بنا دیں ۔ احتیاط ایک گاؤں کے چودھری صاحب چار میٹر لمبے پائپ سے حقہ پی رہے تھے ۔ ایک دوست نے انہیں یوں دیکھ کر اِس کی وجہ پوچھی تو چودھری صاحب نے جواب دیا کہ میں تو بس ڈاکٹر کی نصیحت پر عمل کر رہا ہوں۔ اُس نے مجھے تمباکو سے دور رہنے کو کہا تھا۔ منہ میں پانی بھرآنا استاد (شاگرد سے) جملہ بناوٴ :میرے منہ میں پانی بھر آیا۔ شاگرد: جب میں نے نلکے کو منہ لگایا تو میرے منہ میں پانی بھر آیا۔ جیل جیلر: (قیدی سے) تمہیں جیل سے کوئی شکایت تو نہیں ہے؟ قیدی: جی بس ایک ہے۔ باہر نکلنے کا راستہ نہیں ہے۔