اَغَرَ اَبِي مُسْلِم سے روایت ہے کہ میں حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت ابو سعید خدریؓ پر گواہ ہوں کہ ان دونوں نے نبی ﷺ کے بارہ میں گواہی دی کہ آپؐ نے فرمایا کہ لوگ اللہ عزوجل کے ذکر کے لیے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں حلقہ میں لے لیتے ہیں اور رحمت ان کو ڈھانک لیتی ہے اور اُن پر سکینت اترتی ہے اور اللہ ان کا ذکر ان میں کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں۔ (صحیح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب فَضْلِ الاِجْتِمَاعِ عَلَى تِلاَوَةِ الْقُرْآنِ وَعَلَى الذِّكْرِ) مزید پڑھیں: عرش اٹھانے والا فرشتہ