https://youtu.be/Vpuu1P-qE_Q?si=5KEWYtWk1Qyi7_pF&t=561 قرآں امام اپنا قرآں خدا کی رحمت قرآں سے نور پایا اس سے ملی ہدایت رحمان خود سکھا دے جو کچھ سمجھ نہ پائیں خود یاد بھی کرا دے جو کچھ کہ بھول جائیں جو کچھ پڑھیں ہم اس میں سب پر عمل کریں ہم جو راہ یہ دکھائے اس راہ پر چلیں ہم پھر اس کا ترجمہ اور تفسیر کر دے آساں خود پڑھ کے ہم پڑھائیں سب کو علوم قرآں ہم ہیں مجاہدِ دیں قرآں جہاد اپنا کرنیں ہیں نور کی ہم، قرآں ہے چاند اپنا بچے کو صد مبارک، قرآن کا ہو پڑھنا دل نور سے یہ بھر دے، ایمان کا ہو بڑھنا