https://youtu.be/bFp3hodM0k4 مورخہ ۷؍جون ۲۰۲۴ء کو مجلس خدام الاحمدیہ ہالینڈ کا پہلا ریجنل تبلیغی پروگرام ہالینڈ کے شہر ہیوزن میں منعقد ہوا جس میں بارہ مہمان شریک ہوئے۔ محترم سفیر صدیقی صاحب مربی سلسلہ نے اس پروگرام میں جماعت کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں مہمانوں کے سوالات کے جواب دیے گئے۔ اس کے علاوہ پروگرام کے دوران جماعتی کتابیں رکھی گئیں تاکہ مہمان اس سے استفادہ کرسکیں۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مکرم کاشف اکمل صاحب مہتمم تبلیغ اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی۔ اللہ تعالیٰ ان کو احسن جزا عطا فرمائے آمین (رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)