سپورٹس بلیٹن
فٹبال: افریقہ کپ آف نیشنز کے کوارٹرفائنل مرحلے میں سینیگال نے مالی کی ٹیم کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول سینیگال کے Iliman Ndiayeنے کھیل کے ۲۷وَیں منٹ میں کیا۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں میزبان مراکش نے کیمرون کے خلاف ۲۔صفر سےکامیابی حاصل کی۔ اسی طرح نائیجیریا نے الجزائر کو ۲۔صفر جبکہ مصرنے آئیوری کوسٹ کو۳۔۲سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں سینیگال کا مقابلہ مصر جبکہ نائیجیریا کا مراکش کے ساتھ ہوگا۔
کرکٹ: ایشیزسیریزکےپانچویں اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ۴۔۱ سے اپنے نام کرلی۔ سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں ۳۸۴رنزبنائے۔ Joe Root نے ۱۶۰رنزکی شاندارباری کھیلی۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں۵۶۷ رنز بنائے جس میں Travis Head اور Steven Smith کی سینچریاں شامل تھیں۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے ۳۴۲رنزبنائے جس میں Jacob Bethell کے۱۵۴رنزشامل تھے۔آسٹریلیا کو جیت کے لیے ۱۶۰ رنز کا ہدف ملا جو انہوں نےپانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کےMitchell Starc مجموعی طورپر ۳۱وکٹیں لے کر اور ۱۵۶رنز بناکر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ اس میچ کے بعد آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ انہوں نے ۸۸ٹیسٹ،۴۰ایک روزہ اور۹ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزمیں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا:تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز۱۔۱کی برابری پرختم ہوئی۔ڈمبولامیں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ۱۲۹رنزکاہدف چاروکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔ دوسرامیچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا جبکہ تیسرا میچ بھی خراب موسم کی وجہ سےمتاثر ہوا۔ سری لنکا نے مقررہ ۱۲اوورز میں ۱۶۰رنز بنائے،کپتان Dasun Shanakaنے صرف ۹گیندیں کھیل کر۳۴رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم ۱۴۶رنز بناسکی۔ سلمان علی آغا نے ۱۲گیندوں پر ۴۵رنز کی دھواںدار باری کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے Wanindu Hasarangaنے چاروکٹیں حاصل کیں۔ وہ میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان سپر لیگ: دنئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد ۲۰۲۶ء کے گیارھویں سیزن میں حیدرآباداورسیالکوٹ کے نام سے ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ایک غیرملکی کمپنی نے ۱۷۵ کروڑسالانہ فیس پر آئندہ دس سال کے لیے خریدی اور اس کا نام صوبہ سندھ کے شہرحیدرآبادرکھنے کا اعلان کیا۔لیگ کی آٹھویں ٹیم ۱۸۵ کروڑ روپے کی رقم میں فروخت ہوئی جس کے لیے تاریخی شہرسیالکوٹ کے نام کا انتخاب کیاگیا ۔ یادرہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن ۱۱ کا آغاز۲۶ مارچ ۲۰۲۶ء سے متوقع ہے۔
ٹینس:سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے آغازسے قبل برسبین اوپن ٹورنامنٹ منعقدہوا جس کے مینز سنگلزایونٹ میں روس کے Daniil Medvedevنے امریکہ کے Brandon Nakashimaکو شکست دے کر ٹائیٹل جیت لیا۔خواتین کے سنگلزمقابلوں میں عالمی نمبرایک بیلاروس کی Aryna Sabalenkaنے یوکرین کی Marta Kostyuk کو بآسانی ہرایا۔
(ن م طاہر)
٭…٭…٭




