متفرق شعراء

نیا سال یارب مبارک بنا دے

نیا سال یارب مبارک بنا دے
ہمارے لیے یہ بشارت بنا دے
جو غمگین ہیں ان کو راحت عطا کر
جو بیمار ہیں ان کو تُو ہی شفا دے

سال نو سب کو مبارک ہو پیارے دوستو
رحمتیں نازل کرے ہم پر خدائے مہرباں
خیر کا یہ سال ہو سب کے لیے میرے خدا
تیری رحمت کا رہے سر پہ ہمارے سائباں

(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)

مزید پڑھیں: ہو دعاؤں سے داخل نئے سال میں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button