ارشادِ نبوی
قبر کے عذاب سے محفوظ رہنے کی دعا
حضرت خیثمہؓ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرامؓ جب میت کو قبر میں اتارتے تو وہ پسند کرتے کہ یہ کہا جائے: بِسْمِ اللّٰہِ وَفِی سَبِیْلِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُولِ اللّٰہِ، اللّٰہُمَّ أَجِرْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِن عَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ۔ اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ کے راستے میں، اللہ کے رسول کی ملت پر، اے اللہ !اسے قبر کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے اور شیطان کے شر سے پناہ دے۔
(مصنف ابن ابي شيبه، كتاب الجنائز، ما قالوا إذا وضع الميت (في) قبره۔ حدیث: ۱۲۰۵۳)
مزید پڑھیں: صحابہؓ کے انفاق فی سبیل اللہ کا ایک اعلیٰ نمونہ




