دنیائے احمدیت میں سال نو کے آغاز پر باجماعت نماز تہجد اور مثالی وقار عمل
اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر کے احمدی مَرد و زَن، بوڑھے، جوان، بچے اور بچیوں نے اپنےپیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے مطابق یکم جنوری ۲۰۲۶ء کو سال کے پہلے دن کا آغازخاص اہتمام کے ساتھ منعقدہ اجتماعی نماز تہجد میں غفور و رحیم خداتعالیٰ کےحضور عاجزانہ دعاؤں سے کیا۔ انفرادی و اجتماعی نمازتہجد اور نمازفجر کی ادائیگی کے بعد احمدی نوجوانوں کے شانہ بشانہ اطفال اور انصار نےبھی اپنے اپنے علاقوں میں دیگر لوگوں کی طرف سے جشنِ سالِ نَو کے موقعہ پر پھینکے جانے والے کچرے کو سمیٹنے اور صفائی ستھرائی کرنے کے کام کو انجام دے کرجماعت احمدیہ کے ماٹو ‘محبت سب کےلیے نفرت کسی سے نہیں’ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ لوگوں کی اکثریت نے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے سراہا جبکہ بعض مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلز نے اپنی نشریات میں بھی اس کا ذکر کیا۔
اس حوالے سے دنیا بھر سے موصولہ رپورٹس کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے۔
نیوزی لینڈ میں تین ریجنز اور نو جماعتوں کے ۲۸۸؍احمدی احباب نے جمع ہو کر سال ۲۰۲۶ء کا آغاز نوافل اور امن عامہ کے ليے دعاؤں کے ساتھ کیا۔ تہجد اور نماز فجر کے بعد وقارِ عمل کیا گیا۔ تین ریجنز اور پانچ جماعتوں نے وقارِ عمل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ۱۲۰۔ احباب شامل ہوئے۔

افریقہ
آئیوری کوسٹ میں سال نو کے آغاز پر ۲۰؍ریجنز کی ۷۰؍جماعتوں میں باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا جس میں ۲۵۰۰ کے قریب افراد نے شرکت کی۔ بعض مقامات پر وقار عمل کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ۷۰۰ کے قریب افراد نے شرکت کی اور مساجد، مشن ہاؤسز اور لائبریریز کے علاوہ پبلک رستوں کی صفائی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

برکینافاسو میں کل ۱۷؍ریجنز کی ۹۲؍جماعتوں میں اجتماعی نماز تہجد ہوئی جس میں ۲۲۷۳ احباب شریک ہوئے۔ ۹ ریجنز کی ۳۲؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۱۱۳؍احباب شامل تھے۔


بینن میں ۱۵؍ریجنز کی ۶۳؍جماعتوں کے ۵۴۹؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۲۲؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۲۱؍احباب شامل تھے۔
تنزانیہ میں ۲۱؍جماعتوں کے ۲۵۰۰؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس کے ساتھ کیا۔ ۱۵؍ریجنز کی ۸۰؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۵۰۰؍احباب شامل ہوئے۔
زیمبیا میں ۴؍ریجنز کی ۲۰؍جماعتوں کے ۱۴۵؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۴؍ریجنز کی ۲۰؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۷۵؍احباب شامل تھے۔


ساؤتومے و پرنسپ میں ۵ جماعتوں کے ۶۰؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ایک جماعت میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۷۱؍احباب شامل تھے۔

سینیگال میں ۵۲؍مقامات پر نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا گیا جس میں ۷۲۰؍احباب شریک ہوئے۔

فرنچ گنی کی مختلف جماعتوں میں نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس سے ہوا ایک جماعت میں ۲۰؍احباب شامل ہوئے۔

کونگو کنشاسا میں ۱۱؍ریجنز اور ۱۳؍جماعتوں کے ۱۹۵۳؍احمدی احباب نے جمع ہو کر سال ۲۰۲۶ء کا آغاز نوافل سے کیا۔ تہجد اور نماز فجر کے بعد وقارِ عمل کیا گیا۔ تین ریجنز اور پانچ جماعتوں نے وقارِ عمل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ۱۲۰؍احباب شامل ہوئے۔

کیمرون کے چھ ریجنز کی ۵۲؍جماعتوں میں۱۳۵۱؍احباب نے نمازِ تہجد ادا کی۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد ۶؍ریجنز کی ۴۹؍جماعتوں میں وقارِ عمل ہوا جن میں ۳۲۴۶ خدام، اطفال اور انصار شامل ہوئے۔

کینیا کے ۱۲؍ریجنز کی ۴۵؍جماعتوں میں اجتماعی نماز تہجد ادا کی گئی۔ نماز تہجد میں کل حاضری ۸۱۳؍افراد تھی۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد ۱۲؍ریجنز کی ۴۷؍جماعتوں میں وقار عمل کا اہتمام کیا گیا جن میں ۸۵۳؍افراد نے حصہ لیا۔

گنی بساؤ کے ۸؍ریجنز کی ۸۵؍جماعتوں میں اجتماعی نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا۔ نماز تہجد میں کل حاضری ۱۹۰۰؍رہی۔ ۸ ریجنز کی ۱۰؍جماعتوں میں اجتماعی طور پر وقار عمل کا انتظام کیا گیا۔ جن میں ۲۵۰؍احباب شامل ہوئے۔
گنی کناکری کے پانچ ریجنز کی ۲۵؍جماعتوں میں اجتماعی طور پر نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا نماز تہجد میں کل حاضری ۲۳۰۰؍رہی۔ پانچ ریجنز کی ۱۸؍جماعتوں میں اجتماعی طور پر وقار عمل کا انتظام کیا گیا۔ جن میں ۳۸۷؍احباب شامل ہوئے۔
گھانا میں ۱۱؍ریجنز کی ۳۲۰ جماعتوں کے ۱۹۰۰۰ سے زائد احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس کے ساتھ کیا۔ ۱۱؍ریجنز کی ۶۵؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۲۵۰۰ سے زائد احباب شامل تھے۔


گیمبیا میں ۳۹؍جماعتوں کے ۶۹۰ احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۳۶؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۶۹۶؍احباب شامل تھے۔

لائبیریا میں ۱۳؍ریجنز کی ۲۸؍جماعتوں کے ۴۱۴؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۱۲؍ریجنز کی ۲۲؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۳۳۱؍احباب شامل تھے۔


ماریشس میں ۱۸؍جماعتوں کے ۷۰۲؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۱۷؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۹۴؍احباب شامل تھے۔

نائیجیریا کی ۶۰؍جماعتوں میں۱۶۵۴؍احباب نے نمازِ تہجد ادا کی۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد ۲۰؍جماعتوں میں وقارِ عمل ہوا جن میں ۷۳۰ خدام، اطفال اور انصار شامل ہوئے۔

یوگنڈا میں ۱۸؍میں سے ۱۲؍ریجنز کی رپورٹ کے مطابق ۶۰؍سے زائد جماعتوں میں نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس کے ساتھ کیا گیا، جس میں تقریباً ۱۸۰۰ احباب شریک ہوئے۔ ۴ ریجنز کی ۱۶؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۳۰۰ سے زائد احباب شامل تھے۔


جنوبی امریکہ
برازیل میں ایک جماعت کے ۶؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔
گوئٹے مالا میں ایک جماعت کے ۶؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ بعدازاں ان احباب نے وقارعمل بھی کیا۔
ایشیا
ازبکستان میں ۲ جماعتوں کے ۲۰؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔
بنگلہ دیش میں ۷۴؍جماعتوں کے تقریباً ۱۳۵۶؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ مختلف جماعتوں میں وقارِ عمل کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

سری لنکا میں ۶؍جماعتوں کے ۳۳۳؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ دو جماعتوں نے مل کر وقارِ عمل بھی کیا جس میں ۵۰؍احباب شامل تھے۔
قرغیزستان میںایک مقام پر ۱۴؍افراد تہجد اور نئے سال کے پروگرام کے ليے جمع ہوئے۔
کبابیر میں ۲ جماعتوں کے ۱۱۵؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔
یورپ
آسٹریا میںچھ مقامات پر ۱۱۲؍افراد نمازِ تہجد اور نمازِ فجر کے لیے جمع ہوئے۔ دروس اور نئے سال کے حوالے سے دعاؤں کے بعد انہی چھ جماعتوں نے مقامی سڑکوں اور پارکس میں وقارعمل کیا جس میں ۶۸؍افراد شامل ہوئے۔ ان تمام مقامات پر صفائی مہم کے بعد ناشتے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

اٹلی میں ۵ مقامات پر مجموعی طور پر یک صد سے زائد افراد نے باجماعت تہجد میں شرکت کی۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد بولونیا شہر میں منعقدہ سالانہ Peace March میں جماعت احمدیہ نے بھرپور نمائندگی کی۔ Bologna جماعت میں وقارعمل بھی منعقد ہوا جس میں ۲۰؍احباب شامل ہوئے۔

بیلجیم میں ۴؍ریجنز کی ۱۴؍جماعتوں کے ۵۵۲؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۴؍ریجنز کی ۱۴؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۴۰۰؍احباب شامل تھے۔

پرتگال کے مرکزی نماز سینٹر، لزبن میں اجتماعی نماز تہجد ادا کی گئی۔ نماز فجر کے بعد درس قرآن دیا گیا اور نئے سال کے حوالے سے نصیحتیں کی گئیں۔ بعد ازاں احباب جماعت کی خدمت میں ناشتہ پیش کیا گیا۔

چیک ریپبلک میں ۳ جماعتوں کے ۱۴؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۳؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۲؍احباب شامل تھے۔

سلوینیا میںنماز تہجد میں ۳؍احباب شامل ہوئے۔
سوئٹزر لینڈ کی چھ جماعتوں میں باجماعت نماز تہجد ہوئی جس میں ۱۳۳؍احباب شامل ہوئے۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد مختلف جماعتوں کے۱۸؍احباب نے زیورخ شہر میں وقار عمل بھی کیا۔

سویڈن میں ۵ جماعتوں کے ۲۱۵؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس کے ساتھ کیا۔ ۵؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۳۳؍احباب شامل تھے۔

ڈنمارک کی دو جماعتوں میں باجماعت نماز تہجد ہوئی جس میں ۱۱۵؍احباب شامل ہوئے۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد ۲ جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۴۲؍ خدام، اطفال اور انصار شامل ہوئے۔
فرانس میں ۹ جماعتوں کے ۱۵۰؍سے زائد احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس کے ساتھ کیا۔ ۳؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۱۰۰ سے زائد احباب شامل ہوئے۔

فن لینڈ کی چار جماعتوں (وانتا، تامپرے، ترکو، واسا) میں باجماعت نماز تہجد ہوئی جس میں ۴۹؍احباب شامل ہوئے۔ نمازِ فجر اور درس کے بعد ۳ جماعتوں: ہیلسنکی، تامپرے، راساپوری میں وقار عمل کیا گیا۔ جس میں ۲۳؍ خدام، اطفال اور انصار شامل ہوئے۔

کوسوو کی تین جماعتوں میں نئے سال کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس سے ہوا جس میں ۱۵؍کے قریب احباب شامل ہوئے۔
لتھوانیا میں ایک جماعت کے ۶؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ایک جماعت میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں ۳؍احباب شامل تھے۔
لٹویا میں ایک جماعت کے ۱۶؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔

ہالینڈ میں ۶ ریجنز کی ۱۲؍جماعتوں کے تقریباً ۵۰۰ احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔ ۶؍ریجنز کی ۱۲؍جماعتوں میں وقارِ عمل بھی ہوا جس میں تقریباً ۳۰۰؍احباب شامل تھے۔

یوکے میں ۱۶؍جماعتوں کے ۵۶۵۵؍احباب نے نئے سال کا آغاز نماز تہجد اور فجر کے ساتھ کیا۔


سکاٹ لینڈ میں تین مقامات پر نمازِ تہجد ادا کی گئی جس میں کل حاضری ۲۲۱ رہی۔ تینوں مقامات پر وقار عمل بھی کیا گیا۔

٭…٭…٭




