ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

تیراکی

ایک صاحب تیراکی سیکھنے کے لیے تالاب میں اترےلیکن بد قسمتی سے اُن کاپاؤں پھسل گیا اور پانی میں دو تین غوطے کھانے پڑے۔ بڑی مشکل سے باہر نکلے اور کہنے لگے:خدا کی قسم جب تک تیرنا نہ سیکھ لوں گا، پانی کے اندر ہر گز پاؤں نہ دھروں گا۔

اجنبی

ایک مداری تماشا دکھا رہا تھا۔ ایک نئے کرتب کے لیے اس نے ہجوم میں سے ایک لڑکے کو بلایا اور پوچھا:لڑکے ! تم نے مجھے پہلے توکبھی نہیں دیکھا ؟

لڑکا بولا: نہیں ابّا !

بل

مریض: ڈاکٹر صاحب! کسی طرح مجھے صحت دےدیجیے۔

ڈاکٹر: صحت تواللہ عطا کرتا ہے۔

مریض:اچھا تو بِل بناتے ہوئے بھی اللہ کو مت بھولیے گا۔

زخموں کی شدت

ایک صاحب حادثے میں زخمی ہو گئے۔ اُنہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر نے مرہم پٹی کے بعد کہا: آپ کو کل چھٹی مل جائے گی۔

دوسرے دن ڈاکٹر نے کہا: آپ یہاں کم از کم ایک ہفتہ اور رُکیں گے۔

مریض نے کہا: مگر کل تو آپ نے کہا تھا کہ آج میری چھٹی ہو جائے گی۔

ڈاکٹر نے جواب دیا: وہ تو ٹھیک ہے، مگر آج کے اخبار میں حادثے کی تفصیل پڑھ کر تمہارے زخموں کی شدت کا اب اندازہ ہوا ہے۔

ملزم کی تصویر

انسپکٹر صاحب نے سپاہی کو ایک ملزم کی چھ تصویریں دیں اور کہا: جاؤ، اس ملزم کو تلاش کرو۔

شام کو سپاہی واپس آیا اور انسپکٹر سے بڑے فخر سے کہا:جناب! پانچ ملزم گرفتار ہو چکے ہیں، چھٹے کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button