متفرق شعراء
خلافت
خلافت لہلہاتا اک شجر ہے
خدائے لم یزل کا اک ثمر ہے
خلافت ایک روشن ہے ستارہ
یہ ہر سو ضوفشاں جیسے قمر ہے
خلافت سے ہے روشن ساری دنیا
خلافت اک حسیں ایسی سحر ہے
خلافت راستہ ہے عافیت کا
وگرنہ سارا عالم ہی بھنور ہے
جو مانے اس کو وہ پائے گا منزل
خلافت اک حسیں ایسا سفر ہے
سراپا ہو گیا اس پر میں قرباں
فدا اس پر دل و جاں سر بسر ہے
(طارق بشیر)
مزید پڑھیں: اللہ بس ، باقی هوَس




