حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ:ایشز سیریز کے چوتھے مقابلہ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چاروکٹوں سے شکست دے دی۔ یوں انگلش ٹیم ۲۰۱۱ء کے بعدآسٹریلوی سرزمین پر لگاتار ۱۸؍ٹیسٹ ہارنے کے بعدپہلی مرتبہ فتح یاب ہوئی۔میلبرن میں کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ صرف دو دن کے اندر ہوااورگیندبازوں کے لیے انتہائی سازگارpitchکو آئی سی سی کی جانب سے unsatisfactory قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی باری میں ۱۵۲؍رنزبنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم محض ۱۱۰؍رنز بناسکی۔ کھیل کے دوسرے روز میزبان ٹیم ۱۳۲؍رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ کو ۱۷۵؍رنز کا ہدف ملا جو کہ چھ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا گیا۔ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر Josh Tongueمجموعی طورپرسات کھلاڑیوں کا شکار کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس میچ میں کوئی بھی بلے باز ۵۰ کے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلے تین میچز میں کامیابی حاصل کرکے ایشزٹرافی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ سیریزکا آخری مقابلہ ۴؍جنوری ۲۰۲۶ء سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

ILT20:متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوینٹی کے چوتھے سیزن میں ڈیزرٹ وائپرزکی ٹیم دس میں سے آٹھ میچز جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر رہی۔ یوں پہلے کوالیفائرمیں Desert Vipersکامقابلہ MI Emirates کے ساتھ ہوگا۔جبکہ eliminatorمیچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرزاوردبئی Capitalsکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔لیگ کا فائنل میچ ۴جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فٹ بال:افریقہ کپ آف نیشنز۲۰۲۵ء مراکش میں جاری ہے۔ ۲۱؍دسمبر ۲۰۲۵ء سے ۱۸؍جنوری ۲۰۲۶ء تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں براعظم افریقہ کی ۲۴؍فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔گروپ اے میں میزبان ٹیم مراکش دومیچز میں کامیابی اور ایک میچ برابر کرکے راؤنڈ آف ۱۶ میں پہنچ گئی۔اسی طرح مالی کی ٹیم اپنے تینوں مقابلے ڈرا کرکے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ گروپ بی سے جنوبی افریقہ سات پوائنٹس اور مصرکی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ گروپ سی میں نائیجیریا اور گروپ ای میں الجزائرکی ٹیمیں اپنے پہلے دو میچزجیت کر راؤنڈ آف ۱۶؍میں پہنچنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

فیفاIntercontinentalکپ ۲۰۲۵ء فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین(PSG)نے جیت لیا۔قطرکے شہرالریّان میں ہونے والے فائنل میچ مین پی ایس جی کا سامنا برازیلین کلب Flamengoسے ہوا۔مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابرہوا جبکہ پنلٹی شوٹس پرفرانسیسی کلب نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔

انگلش پریمیئر لیگ:گذشتہ ہفتہ ہونےوالے مقابلوں میں مانچسٹریونائیٹڈ نے نیوکاسل کو ایک صفرجبکہ مانچسٹرسٹی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ۲۔۱؍سے شکست دے دی۔لیورپول نے وولوز ، آرسنل نے برائٹن اورآسٹن وِلانے چیلسی کے خلاف ایک کے مقابلہ میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔رواں سیزن میں ۱۸؍میچزکےبعدآرسنل کلب ۴۲؍پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مانچسٹرسٹی ۴۰؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن وِلا ۳۹؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button