اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

توصیف احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ مریم طاہرہ صاحبہ بنت راجہ عبد الماجد صاحب مورخہ ۶؍نومبر ۲۰۲۵ء بروز جمعرات کینسر کے باعث وفات پاگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحومہ کے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ مرحومہ کا تعلق ایک معزز اور دینی گھرانے سے تھا۔ آپ صحابی حضرت صوفی نبی بخش لاہوریؓ کی پڑپوتی تھیں اور سردار نصیر الدین ہمایوں (حفاظت خاص) کی ماموں زاد بہن تھیں۔

مرحومہ کا خلافت کے ساتھ نہایت گہرا، محبت بھرا اور پُر خلوص تعلق تھا۔ آپ خلافت کے لیے دعاؤں اور احترام میں اپنی مثال آپ تھیں۔ آپ نہایت دعا گو، مخلص، سادہ دل اور محبت کرنے والی خاتون تھیں۔ اپنے بہن بھائیوں اور رحمی رشتوں سے بےحد شفقت اور خلوص کا تعلق رکھتی تھیں۔

اپنے بچوں کو ہمیشہ یہ قیمتی نصیحت کیا کرتی تھیںکہ اگر تم نے دعا کی ہے تو پھر اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان اور کامل یقین رکھو۔ اپنے معاملات کا فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دو۔ دعا کرنے کے بعد کسی بھی شک اور تردد میں مبتلا نہ ہوا کرو، بلکہ مثبت ارادے اور کامل یقین کے ساتھ اللہ کے فیصلے کا انتظار کیا کرو۔یہی توکل اور دعا پر یقین اُن کی شخصیت کا نمایاں حصہ تھا۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے نیز انہیں مرحومہ کی نیکیاں جاری رکھنے کی بھی توفیق بخشے۔ آمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button