ارشادِ نبوی

اللہ تعالیٰ کی مدد صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر نگاہ رکھ، تُو اسے اپنے سامنے پائے گا۔ تُو اللہ تعالیٰ کو خوشحالی میں پہچان، اللہ تعالیٰ تجھے تنگدستی میں پہچانے گا۔ اور سمجھ لے کہ جو تجھ سے چوک گیا اور تجھ تک نہیں پہنچا وہ تیرے نصیب میں نہیں۔ اور جو تجھے مل گیا ہے وہ تجھے ملے بغیر رہ نہیں سکتا تھا کیونکہ تقدیر کا لکھا یوں ہی تھا۔ جان لو کہ اللہ تعالیٰ کی مدد صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور خوشی بے چینی کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ہر تنگی کے بعد یُسر اور آسانی ہے۔

(مستدرک للحاکم جلد ۶ صفحہ ۲۲۶۰،۲۲۵۹کتاب معرفۃ الصحابہؓ حدیث ۶۳۰۴ مطبوعہ نزار مصطفیٰ الباز مکۃ ۲۰۰۰ء)

مزید پڑھیں: رات کے آخری حصے میں دعا کی اہمیت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button