مجلس خدام الاحمدیہ و اطفال الاحمدیہ سیرالیون کا دو روزہ ریفریشر کورس
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کو ۱۵و۱۶؍نومبر ۲۰۲۵ء کو فری ٹاؤن میں دو روزہ ریفریشر کورس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
اس ریفریشر کورس میں نیشنل عاملہ خدام و اطفال کے ساتھ ساتھ ریجنل قائدین، ویسٹرن ریجن کے دونوں اضلاع ویسڑن ایریا اربن اور ویسٹرن ایریا رورَل کی عاملہ جات شامل ہوئیں۔ دونوں ایام کے آغاز میں نمازِ تہجد، دروس، انفرادی تلاوت اور وقارِ عمل کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم و عہد سے ہوا۔ خالد تامو صاحب نیشنل معتمد نے تمام شرکا ءکو خوش آمدید کہا اور ریفریشر کورس کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ منکالو سلیمان تھولی صاحب مہتمم اطفال نے مجلس خدام الاحمدیہ کی مختصر تاریخ بیان کی۔ خاکسار (نائب صدر اول) نے مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال الاحمدیہ کے بنیادی اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ اہم بنیادی اصطلاحات کی وضاحت کی۔ اپنی افتتاحی تقریر میں صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون مولوی عثمان عبد اللائی باری صاحب نے عہدیداران کی ذمہ داریوں کے موضوع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تقاریر کا خلاصہ پیش کیا اور قائدین اور ناظمین کو اپنی سطح پر تمام نیشنل پروگرامز کے مکمل انعقاد کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ مجلس برخاست ہوئی جس کے بعد نماز ظہر تک شعبہ جات نے اپنا سالانہ لائحہ عمل پیش کیا جس پر صدر صاحب اور نائب صدران نے اپنی آراء پیش کیں۔ نماز اور کھانے کے وقفے کے بعد لائحہ عمل پیش کرنے کا عمل جاری رہا۔ پونے چار بجے مکرم ہبة الرحمٰن صاحب انچارج خدام ڈیسک (اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری) یوکے کےساتھ آن لائن اجلاس منعقدہوا۔ آپ نے شعبہ جات سے ان کا تعارف اور ورک پلان پوچھا اورمتعدد شعبہ جات سے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی فراہم کردہ ہدایات بتائیں۔ اس کے بعد نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ کا اجلاسِ عاملہ منعقد ہوا جو نماز مغرب و عشاء تک جاری رہا جس کے بعد عشائیہ پیش کیا گیا۔

دوسرے دن ساڑھے نو بجے تلاوت اور دعا سے صدر صاحب اور نائب صدر دوم و سوم کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز ہوا۔ مہتمم مال نے مالی قربانی کی اہمیت پر تقریر کی اورباقی ماندہ مہتممین کرام نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تعارف اور لائحہ عمل پیش کیا۔ تلاوت کے بعد ہی مسجد کے بالائی حصے میں خاکسار کی زیر صدارت نیشنل عاملہ مجلس اطفال الاحمدیہ سیرالیون کا اجلاس شروع ہوا۔ دعا کے بعد ہر شعبے کا تفصیلی تعارف اور لائحہ عمل پیش کیا گیا اور سوالات کے جواب دیے۔
گیارہ بجے مکرم عبد الحی کوروما صاحب نائب امیر سیرالیون کی زیر صدارت اختتامی تقریب شروع ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد معتمد صاحب نے ریفریشر کورس کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ نائب صدران، صدرمجلس اور مکرم نائب امیر صاحب نے تمام شرکاء میں اسناد شرکت تقسیم کیں۔ اس کے بعد شاملین نے سوالات پیش کيے جس کے نائب امیر صاحب نے جواب دیے۔ اپنی اختتامی تقریر میں آپ نے عہدیداران کو ان کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ دعا اور نماز کے بعد گروپ فوٹو ہوا۔ بعد ازاں ظہرانہ پیش کیا گیا۔
ریفریشر کورس میں کل حاضری ۵۶؍رہی۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو باثمر فرمائے اور نئے سال کے عہدیداران کو ان کی ذمہ داریاں کماحقہٗ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: ذیشان محمود۔ نائب صدر اوّل مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: برکینا فاسو کے چونتیسویں جلسہ سالانہ کا دوسرا دن




