ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

جنت کا شوق

استاد نے بچوں سے پوچھا کہ کون کون جنت میں جانا چاہتا ہے؟ سب بچوں نے ہاتھ کھڑا کیا لیکن پپو نے ہاتھ کھڑا نہیں کیا۔

استاد: پپو بیٹا تم جنّت میں نہیں جانا چاہتے؟

پپو: میری امی نے کہا تھا کہ سکول سے سیدھے گھر آنا۔

کینو یا انگور

مہمان (چھٹا کینو لیتے ہوئے میزبان سے): اجی، کیا بتاؤں میری نظر تو بہت کمزور ہے۔

میزبان (جل کر): جی ہاں! تبھی آپ کینوؤں کو انگور سمجھ کر کھا رہے ہیں۔

ناکافی ثبوت

مجسٹریٹ: شہادتوں اور ثبوتوں کے ناکافی ہونے کی بنا پر ملزم کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

ملزم: تو حضورِ والا! اب یہ گھڑی میں رکھ لوں یا مالک کو واپس کر دوں؟

بس سٹاپ

سلیم : یہ سڑک پر جگہ جگہ ایک تختی پر لکھا ہے بس سٹاپ۔ یہ کیوں لگی ہوتی ہے؟

کلیم : کیونکہ جہاں یہ تختی لگی ہوتی ہے بس وہیں آکر رکتی ہے۔

سلیم: تو آج میں اپنے گھر کے باہر بھی یہ تختی لگا دیتا ہوں۔

کیسے گری؟

ماں کسی کے گرنے کی آوز سُن کر دو ڑ کر کمرے میں گئی اور بیٹی کو اٹھاتے ہوئے بولی : جمیلہ تم چارپائی سے کیسے گری؟

جمیلہ بولی: کیا میں پھر گر کر دکھاؤں؟

بجلی

ریاضی کے استاد: تم نے کل ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟

اسد: استاد جی، کل بجلی نہیں تھی…

استاد: تو بجلی نہ ہونے سے ہوم ورک کا کیا تعلق؟

اسد: استاد جی، بجلی نہ ہونے سے میرا موبائل چارج نہیں ہوا تھا ناں اورنیٹ بھی بند تھا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button