افریقہ (رپورٹس)

کوکو (Kukuo) جماعت ناردرن ریجن، گھانا میں ایک روزہ اجتماع کا انعقاد

گھانا کے شمالی علاقہ کے کوکو(Kokou)سرکٹ ضلع Sagnarigu میں مورخہ ۲۶؍نومبر ۲۰۲۵ء کو کوکو(Kukuo) سرکٹ کی مسجد میں ایک روزہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ’’جلسہ سالانہ کی اہمیت و روحانی برکات کے حصول کا ذریعہ‘‘ کے موضوع پر پروگرام منعقد کيے گئے۔

اس موقع پر مقامی معلم اور مقامی خدام و انصار نے جلسہ سالانہ کی اہمیت و برکات پر تقاریر کیں اور اپنے ذاتی مشاہدات بیان کيے۔ نیز احباب جماعت کو آئندہ سال ماہ جنوری ۲۰۲۶ء میں منعقد ہونے والے ۹۳ویں جلسہ سالانہ گھانا بمقام باغ احمد، پوماڈزے وینیبامیں شامل ہونے کی پرزور تحریک کی۔

اس موقع پر اس ایک روزہ اجتماع میں نمازوں کی ادائیگی اور اجتماعی دعا کے بعد شاملین اجتماع میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

اجتماع میں کُل حاضری ۸۱؍رہی جس میں ۱۸؍خدام، ۲۵؍ اطفال، ۷؍انصار، ۷؍ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ۲۴؍ناصرات الاحمدیہ شامل ہوئیں۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ جملہ احباب کو برکات جلسہ سالانہ سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ساؤ تومے میں پروگرام عطیہ خون

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button