کھیل کی دنیا

سپورٹس بلیٹن

فٹبال:کأس العرب، قطر میں ہونے والا فیفا عرب کپ دوسری مرتبہ مراکش نے جیت لیا۔ Oussama Tannane نے کھیل کے چوتھے منٹ میں شاندارگول کرکے مراکش کو سبقت دلائی تاہم اردن نے دوسرے ہاف میں Ali Olwan کے دوگولزکی بدولت میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔کھیل کے۸۸ویں منٹ میں مراکش کے Abderrazak Hamdallah نےگول کرکے میچ برابر کردیا۔اضافی وقت میں حمداللہ نے اپنا دوسرا گول کیا اور مراکش کو کأس العرب کا فاتح بنادیا۔ یواے ای اور سعودی عرب کے مابین تیسری پوزیشن کا میچ خراب موسم کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

کرکٹ:ایشزسیریز، آسٹریلیا نے انگلستان کو ۸۲؍رنز سے ہراکر ایشز سیریز اپنے نام کر لی۔ آسٹریلوی سرزمین پر انگلش کرکٹ ٹیم کی یہ لگاتاراٹھاروِیں شکست تھی۔ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم ۴۳۵؍رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں۳۵۲؍رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ مچل اسٹارک، پَیٹ کمنز اور نیتھن لائن نےتین تین وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بہترین کھلاڑی آسڑیلوی وکٹ کیپر بلےباز Alex Carey قرار پائے۔ جنہوں نے پہلی اننگز میں ۱۰۶؍جبکہ دوسری باری میں۷۲؍ رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے Travis Headنے دوسری اننگز میں شاندار ۱۷۰؍رنزبنائے۔

انڈر۱۹؍ایشیاکپ:پاکستان نے بھارت کو ۱۹۱؍رنزسے شکست دے کر۲۰۱۲ءکے بعد پہلی مرتبہ انڈر۱۹؍ایشیاکپ کا ٹائیٹل جیت لیا۔ دبئی میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ ۵۰؍اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ۳۴۷؍رنزبنائے۔ سمیرمنہاس نے ۱۱۳؍گیندیں کھیل کر ۱۷۲؍رنزکی دھواں دار باری کھیلی اور احمدحسین ۵۶؍رنز بناکر نمایاں رہے۔بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی انڈر ۱۹؍ٹیم پاکستانی باؤلرزکے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف ۱۵۶؍رنزپرڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے سمیر منہاس پانچ اننگز میں ۴۷۱؍رنزبناکر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ:بھارت نے پانچ میچزکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں جنوبی افریقہ کو ۳۔۱؍سے شکست دے دی۔ لکھنؤ میں ہونے والا چوتھا مقابلہ دھند اور سموگ کی وجہ سے منسوخ ہوا جبکہ آخری میچ میں بھارت نے ۳۰؍رنزسے کامیابی سمیٹ کر سیریزاپنے نام کی۔احمدآبادمیں ہونے والے اس مقابلہ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۲۳۱؍رنزبنائے۔ہاردک پانڈیا ۲۵؍گیندوں پر ۶۳؍رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ۲۰۱؍رنزبنا سکی۔ وارن چکرورتھی نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: سیریز کےفیصلہ کن میچ نیوزی لینڈ نے۳۲۳؍رنز کے بڑے مارجن سےفتح حاصل کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ۲۔صفر سے اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز Devon Conway اورTom Latham نے میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنا کرٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں منفردریکارڈ بنایا۔کیوی فاسٹ باؤلر Jacob Duffyمجموعی طورپر۲۳؍وکٹیں لے کر سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button