یورپ (رپورٹس)

اٹلی میں نیشنل وقفِ نو اجتماع ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال نیشنل اجتماع وقفِ نو اٹلی مورخہ ۲۳؍نومبر ۲۰۲۵ء کو مرکزی مشن ہاؤس، بیت التوحید، سان پیترو اِن کَزالے میں منعقد ہوا۔ اجتماع کا عمومی خاکہ امسال قدرے مختلف تھا جس میں ممبرانِ وقفِ نو کا جامع جائزہ لیا گیا اور تعلیمی و تربیتی پریزنٹیشنز پر مشتمل پروگرام تشکیل دیا گیا۔

اجتماع کا آغاز افتتاحی تقریر سے ہوا جس میں خاکسار(مبلغ انچارج اٹلی) نے اطاعت کی اہمیت کو اجاگر کیا جو ایک وقفِ نو کی بنیادی خوبی ہے۔

اجتماع کے دوران ہر واقف نو کا انفرادی جائزہ لیا گیا۔ خواتین کی طرف سے وقفِ نو بچیوں کی حاضری ۱۸؍ رہی، مجموعی طور پر اجتماع کی حاضری ۵۲؍ رہی جس میں خواتین، بچے اور دیگر شاملین بھی شامل تھے۔

اجتماع کے اختتام پر صدر جماعت احمدیہ اٹلی مکرم عبدالفاطر ملک صاحب نے اختتامی تقریر میں تحریک وقفِ نو کا تعارف، اس کی اہمیت اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ نیز حاضرین کو ان کے جائزے کی بنیاد پر انعامات بھی دیے اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملینِ اجتماع کو حقیقی وقف کی روح عطا فرمائے اور خلافت احمدیہ کے سچے خادم بنائے۔ آمین

(رپورٹ:عطاءالواسع۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گیمبیا کے بانجل/کومبو ریجن اور لوئر ریور ریجن کے ریجنل اجتماعات لجنہ اماءاللہ

Related Articles

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button