ارشادِ نبوی
اعمال کو قرب الٰہی کے لیے بجا لاؤ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپؐ فرماتے تھے: کسی کو اس کا عمل جنت میں ہرگز داخل نہیں کرے گا۔ صحابہؓ نے کہا: یا رسول اللہؐ! آپ کو بھی نہیں؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں مجھے بھی نہیں، سوائے اس کے کہ اللہ مجھے اپنے فضل اور رحمت میں ڈھانپ لے۔ اس لیے جو عمل کرو تو نہایت سنوار کر کرو اور (اسے) قرب الٰہی کے لیے بجالاؤ اور تم میں سے کوئی موت کی آرزو ہر گز نہ کرے اگر وہ نیک ہوا تو ہو سکتا ہے کہ وہ نیکی میں اور ترقی کرے اور اگر بد ہوا تو ہو سکتا ہے کہ وہ تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کو دور کرے۔
(صحيح البخاري كتاب المرضى باب تمني المريض الموت حدیث: ۵۶۷۳)
مزید پڑھیں: تندرستی میں مالی قربانی کرنے کی فضیلت




