اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو ماہ ستمبر ۲۰۲۵ء میں ملک کے دارالحکومت Yamoussoukro میں احمدیہ مسجد کے سنگ بنیاد کی توفیق ملی۔ اس شہر میں احمدیت کا نفوذ ۱۹۹۴ءمیں ہوا۔ نومبر۲۰۲۳ء میں یہاں ۶۲۶؍مربع میٹر کے ایک قطعہ زمین کی خریدکی گئی۔ مورخہ ۲۶؍ستمبر۲۰۲۵ء بعد از نماز جمعہ سنگ بنیاد کی بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران خاکسار (مبلغ سلسلہ)نے ’’ربنا تقبل منا‘‘ کی دعا کے ساتھ اینٹ رکھی ۔بعد ازاں مکرم تیرو ابراہیم صاحب نیشنل سیکرٹری جائیداد، مکرم وارث علی صاحب مبلغ سلسلہ ریجن سینفرا نیز مکرم محمد اعجاز صاحب مبلغ سلسلہ یمسوکرو نے باری باری اینٹیں رکھیں اور پھر دعا کروائی گئی۔ اس مسجدکا احاطہ ۱۲۰؍مربع میٹر پر مشتمل ہے جس کے اندر ۲۰۰؍افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔ ان شاء اللہ العزیز اللہ تعالیٰ اس مسجد کو احمدیت کے پھیلنے کا ذریعہ بنائے نیز احباب جماعت کو تعمیر مسجد کی اصل روح کے ساتھ اسے آباد رکھنے کی توفیق بھی عطا فرماتا جائے۔ آمین (رپورٹ:مبشراحمد۔مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ)