متفرق شعراء

اسلامی اصول کی فلاسفی

ہیں جس میں نور حق کی شعاعیں یہ وہ کتاب
جس کی سطر سطر پہ دعائیں یہ وہ کتاب

جس کی کلام پاک کی آیات پر بنا
دیتی ہے امن کی جو صدائیں یہ وہ کتاب

فتح و ظفر ہے جس کے مقدر میں تا ابد
خیبر شکن ہیں جس کی ادائیں یہ وہ کتاب

مضمون جس کے سر پہ ہے ‘بالا رہا’ کا تاج
جس کی کہیں نظیر نہ پائیں یہ وہ کتاب

اس کے بیاں میں سچے عقائد کی خوبیاں
دیتی ہے خیر کی جو ردائیں یہ وہ کتاب

توقیر جس سے جملہ کتابوں کی بڑھ گئی
قربان جس پہ شوق سے جائیں یہ وہ کتاب

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button