کامیابی کی راہیں۔نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے سُوْرَۃُ الْاِخْلاَصِ کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ یاد کریں: بامحاورہ ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ تُو کہہ دے کہ وہ اللہ ایک ہی ہے۔ اللہ بے احتیاج ہے۔ نہ اُس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔اور اُس کا کبھی کوئی ہمسر نہیں ہوا۔ روز مرّہ دعائیں سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِیْمِ اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ (تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 208) اربعین اطفال(چالیس آسان حدیثیں) حدیث نمبر6: اَرْشِدُوْا أَخَاكُمْ ترجمہ: اپنے بھائی کو ہدایت کرو۔ عربی الہام حضرت مسیح موعودؑ لَاتَیْئَسُوْا مِنْ خَزَآئِنِ رَحْـمَۃِ اللّٰہِ۔ ترجمہ: اللہ کی رحمت کے خزانوں سے نا اُمید مَت ہو۔ (تذکرہ صفحہ 444۔ایڈیشن 2023ء) قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 24 كَانَ الْحِجَازُ مَغَازِلَ الْغِزْلَانٖ فَجَعَلْتَهُمْ فَانِيْنَ فِي الرَّحْمَانٖ ترجمہ: اہلِ حجاز غزالی آنکھوں والی عورتوں سے عشق بازی میں لگے ہوئے تھے۔ سو آپؐ نے انہیں خدائے رحمٰن (کی محبت) میں فانی بنا دیا۔