جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے تحت ملک بھر میں سہ ماہی واقفین نو اور واقفات نو نیز والدین کانفرنس کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو مرکز سے موصولہ ہدایت کے مطابق ملک بھر میں سہ ماہی واقفین نو اور واقفات نو نیز والدین کانفرنس منعقد کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ۔ ملک بھر کی ۲۱؍جماعتوں کے ۲۲؍مقامات پر یہ کانفرنسز ماہ اکتوبر و نومبر ۲۰۲۵ء کے دوران منعقد ہوئیں جن میں سے ۱۲؍مقامات پر نیشنل سطح کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ان کانفرنسز میں جماعت کے مربیان ومعلمین اور سیکرٹریان وقف نو اور دیگر بزرگان نے تربیتی گفتگو کی اور واقفین نو اور واقفات نو کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ اکثر جگہوں پر والدین سے تبادلہ خیالات کیا گیا اور ان کے مشورے ليے گئے۔ بعض جگہوں پر واقفین نو اور واقفات نو نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعض مقامات پر واقفین نو اور واقفات نو کے امتحانات بھی ليے گئے اور انعامات بھی دیے گئے۔

ان کانفرنسز میں کل ۲۹۵؍ واقفین نو، ۲۷۰؍ واقفات نو، ۳۰۰؍والد، ۳۵۹؍والدات اور دیگر کارکنان اور شاملین ۴۲۵؍تھے۔ اس طرح کل ایک ہزار ۶۵۴؍کی حاضری رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کوششوں میں برکت دے اور اچھے نتائج پیدا کرے اور ہمیں اسلام اور احمدیت کے پیغام کو پہنچانے کی ذمہ داری کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق دے۔ آمین
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: کینیا کی Narok County میں Olasit ٹاؤن میں پہلی احمدیہ مسجد کاافتتاح




