قرآن مجید ایک ایسی پاک کتاب ہے جو اُس وقت دنیا میں آئی تھی جب کہ بڑے بڑے فساد پھیلے ہوئے تھے اور بہت سی اعتقادی اور عملی غلطیاں رائج ہو گئی تھیں اور تقریباً سب کے سب لوگ بداعمالیوں اور بدعقیدگیوں میں گرفتارتھے۔ اسی کی طرف اللّٰہ جَلَّ شَانُہٗ قرآن مجید میں اشارہ فرماتا ہے ظَھَرَالْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الرّوم:۴۲) یعنی تمام لوگ کیا اہل کتاب اور کیا دوسرے سب کے سب بدعقیدگیوں میں مبتلا تھے اور دنیا میں فسادِ عظیم برپا تھا۔ غرض ایسے زمانہ میں خداتعالیٰ نے تمام عقائدباطلہ کی تردید کے لئے قرآن مجید جیسی کامل کتاب ہماری ہدایت کے لئے بھیجی جس میں کُل مذاہب باطلہ کا ردّ موجود ہے۔ (ملفوظات جلد ۱۰ صفحہ ۲۶ و ۲۷، ایڈیشن ۲۰۲۲ء) مزید پڑھیں: دودھ اور مکھن کے استعمال کے متعلق سیرت المہدی سے بعض روایات