حضرت عبداللہ بن بریدہ اَسلمی رضی اللہ عنہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن پڑھا، اس کا علم حاصل کیا اور اس پر عمل پیرا ہوا اُسے قیامت کے دن نور کا ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی کی طرح ہوگی۔ اور اس کے والدین کو دوایسی عمدہ چادریں پہنائی جائیں گی کہ پوری دنیا بھی ان کی قیمت نہیں ہوسکتی۔ تو وہ دونوں کہیں گے : ہمیں یہ لباس کس وجہ سے پہنایا گیا ہے؟ تو انہیں جواب دیا جائے گا: اس لیے کہ تم دونوں کے بچے نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا۔ (المستدرك على الصحيحين للحاكم کتاب فضائل القرآن ذِكْرُ فَضَائِلِ سُوَرٍ، وآيٍ مُتَفَرِّقَةٍ) مزید پڑھیں: گائے کا دودھ دوا ہے