۱۷۔جسے اُس کے مَتْ کی نہ ہووے خبر وہ دیکھے اُسی چولہ کو اک نظر مت mat: مذہب Religion جسے یہ علم نہ ہو کہ وہ کس مذہب کے پیرو کار تھے، وہ اس چولے کو ایک نظر دیکھ لے۔ چولہ سب بتادے گا کہ وہ توحید کے پرستار تھے اور اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے والے تھے۔ ۱۸۔اسے چوم کر کرتے رو رو دعا تو ہو جاتا تھا فضل قادر خدا فضل fazl: اللہ پاک کی اپنی مرضی سے عطا Grace, bounty of God قادرِ Qaader: قدرت والا، سب سے بڑا، اللہ تعالیٰ کی صفت Powerful, Almighty, attributes of God وہ اس چولے کی برکات سے روحانی فائدہ اٹھاتے تھے۔ جب انہیں کوئی مشکل درپیش ہوتی تو اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ اس چولے کو چوم چوم کر رو رو کر دعا کرتے۔ ان کی اس عاجزی کو دیکھ کر ساری قدرتوں کا مالک خدا اپنے فضل و کرم سے ان کی دعا سن کر قبول فرماتا اور ان کی مرادیں پوری فرماتا۔ ۱۹۔اسی کا تو تھا معجزانہ اثر کہ نانک بچا جس سے وقتِ خطر معجزانہ mo’jezaana: معجزہ کی طرح، مافوق العادت Like a miracle, something that is beyond the ordinary facts وقتِ خطر waqt-e-khatar: خطرے کے وقت At the time of danger یہ چولہ بڑا بابرکت تھا۔ اس کی برکت سے غیر معمولی طور پر گرو جی کی حفاظت کے سامان ہوجاتے اور وہ ہر مشکل اور خطرے کے وقت معجزانہ طور پر محفوظ رہتے۔ ۲۰۔بچا آگ سے اور بچا آب سے اِسی کے اثر سے نہ اسباب سے آب aab: پانی Water اسباب asbaab: (سبب کی جمع) ذرائع Means وہ آگ اور پانی سے آنے والی مصیبتوں سے بچ جاتے اس کے لیے وہ کوئی دوسرے ذرائع استعمال نہ کرتے بلکہ چولے کی برکت انہیں بچا لیتی۔ ۲۱۔ذرہ دیکھو انگد کی تحریر کو کہ لکھتا ہے اس ساری تقریر کو انگد aNgad: بابا نانکؒ کے جانشین کا نام ہے، گروانگد نے ایک کتاب لکھی جو انگد کی جنم ساکھی کہلاتی ہے۔ A book written by a successor of Baba Nanak named Angad گروبابا نانک کے جانشین گرو انگد نے اس چولے کی غیر معمولی برکات کی تفصیل اپنی کتاب جنم ساکھی میں لکھ دی ہے۔اس کو پڑھ کے ساری حقیقت معلوم کی جا سکتی ہے۔ ۲۲۔یہ چولا ہے قدرت کا جلوہ نما کلام خدا اُس پہ ہے جابجا قدرت qudrat: طاقت، قوت Might, power جلوہ نما jalwah numaa: نمود، اظہار، شان و شوکت، اپنے آپ کو دکھانا Manifesting, revealing یہ چولہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا عجیب مظہر ہے۔ اس پر جگہ جگہ قرآنی آیات لکھی ہوئی ہیں۔ ۲۳۔جو شائق ہے نانک کے درشن کا آج وہ دیکھے اسے چھوڑ کر کام و کاج شائق shaa’iq: شوق رکھنے والا، صاحبِ ذوق، پسند کرنے والا Eager, longing for, desirous of درشن darshan: نظارہ، دیکھنا، زیارت کرنا A view, a glimpse کام و کاج kaam-o-kaj: کام، کاروبار، معاملہWork, functions, responsibilities جسے آج نانک کو دیکھنے کا شوق ہو تو وہ ان کو تو نہیں دیکھ سکتا۔ البتہ وہ اپنے سب کام اور مصروفیتیں چھوڑ کر اس چولے کو دیکھ لے۔ان کے بارے میں سب جان لے گا۔ ۲۴۔برس گذرے ہیں چار سو کے قریب یہ ہے نو بنو اک کرامت عجیب نَو بنَو nau banau: نیا نیا، نئے سےنیا، ایک کے بعد ایک، لگاتار New new, fresh, newest New to new, one after another, consecutively کرامت karaamat: معجزہ، کرشمہ Miracle اس چولے کی عمر چار سو سال ہے مگر اس کے نئے نئےکرشمے اور عجائبات اب تک نظر آتے رہتے ہیں۔ ۲۵۔یہ نانک سے کیوں رہ گیا اک نشاں بھلا اس میں حکمت تھی کیا درنہاں حکمت hikmat: دانائی Wisdom نہاں nehaaN: چھپا ہوا Hidden, concealed نانک کے اس دنیا سے رحلت کرنے کے بعد یہ چولہ ایک نشان کے طور پر کیوں باقی رہا اس میں کیا حکمت چھپی ہوئی تھی؟ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۲)