ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’اب پھر میں انفرادی ذمہ داریوں کے سلسلہ کی طرف آتا ہوں۔ چوتھی انفرادی ذمہ داری یہ ہے کہ ہر کام کے لئے آدمی ہو۔یہی نہیں کہ ہر شخص کام کرے بلکہ ہر کام کے اہل موجود ہوں۔نیوی گیشن کے لئے ملّاح بھی ہوں، کمانڈر بھی ہوں، ڈاکٹر بھی ہوں، انجینئر بھی ہوں۔کوئی شعبہ انسانی زندگی اور اس کی ضروریات کا نہ ہو جس کے لئے قابل اور ماہر آدمی ہمارے پاس نہ ہوں اور یہ اسی صورت میں ہو سکتاہے کہ ہر مسلمان اس ضرورت کا احساس کر کے زندگی کے مختلف شعبوں میں سے کسی ایک کو لے کر ماہر بنے۔‘‘(انوارالعلوم جلد ۱۰ صفحہ ۲۱-۲۲) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)