الله تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے شہر Raisio کے میئر جناب Eero Vainioسے ملاقات کی۔ وفد میں نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم عطاءالغالب صاحب، مبلغ انچارچ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور نیشنل سیکرٹری وصایا مکرم وقار جاوید صاحب شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے میئر صاحب کو جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا اور قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی، اور سوشل ویلفیئر کے میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا جسے میئر صاحب نے سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر میئر صاحب کو فنش ترجمے کے ساتھ قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا گیا۔ الله تعالیٰ کے فضل سے یہ ملاقات اور دورہ نہایت بابرکت اور مؤثر ثابت ہوا جن کے ذریعے جماعت کا پیغام امن، ہم آہنگی اور خدمتِ انسانیت مؤثر انداز میں پہنچانے کا موقع ملا۔ الحمدلله (رپورٹ:فرخ اسلام۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)