ارشاد نبوی صلى الله عليه وآلهٖ وسلم أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَسُئِلَ: أَيُّ الْكَسْبِ أَطْيَبُ؟ قَالَ: عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُوْرٍ ۔ (مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۱۴۱ نسخه میمنیه، حدیث نمبر ۲۸۳۴) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے بہتر کمائی کون سی ہے ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کسی شخص کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا اور ہر وہ تجارت جو نیکی پر مبنی ہو اور اس میں جھوٹ اور خیانت شامل نہ ہو۔ (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)