۲۴؍اکتوبر جمعۃ المبارک کو صبح فجر کے وقت ہوا بند تھی۔ صبح کے وقت فضا میں خنکی موجود تھی تاہم آسمان صاف ہونے کی وجہ سے تیز دھوپ دن بھرچمکتی رہی، اتوار کو بھی صبح کے وقت کافی خنکی تھی اور آسمان صاف تھا۔ سارا دن سورج اپنی کرنیں بکھیرتا رہا اس ليے دھوپ سے گرمی میں تیزی تھی۔ شام کے وقت موسم خوشگوار رہا کیونکہ ہوا کی وجہ سے خنکی آ موجود ہوئی۔ موسم کے لحاظ سے یہ ہفتہ بھی مجموعی طور پر ایک جیسا تھا۔ یعنی صبح اور شام کے وقت یہ خنکی اب آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے، آسمان صاف ہونے سے اور بادلوں کی غیر موجودگی میں خنک رہا۔ دن کےوقت دھوپ کی وجہ سے گرمی محسوس ہوتی رہی۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا دن بھر چلتی تھی۔ جس سے موسم خوشگوار رہا۔ اس ہفتہ میں بھی پنجاب سمیت پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں تقریباً موسم کی یہی صورتحال رہی۔ صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھ جاتی تھی اور دن بھر دھوپ اور گرمی براجمان رہتی۔ اکتوبر کا موسم اپنی روایتی آب و تاب لیے آجکل جاری و ساری ہے، گرمی بھی موجود ہے اور کمروں کے اندر پنکھوں کی ہوا ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے کھیس، چادریں اور کمفر ٹر وغیر ہ باہر آگئےہیں۔ آجکل مختلف رنگوں میں نہایا ہوا موسم خزاں جسے پت جھڑ بھی کہتے ہیں، جاری ہے، بعض دنوں میں شام کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے تو زرد پتےاِدھر سے اُدھر اُڑتے پھرتے ہیں۔اس ہفتہ کا مجموعی ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۹؍ اور کم سے کم ۱۸؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)