حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ان لوگوں کی بستیوں میں نہ داخل ہو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، بجز اس حالت میں کہ گریہ میں ہو۔ کہیں تمہیں بھی وہی مصیبت نہ پہنچے جو ان کو پہنچی تھی۔ (بخاری، کتاب احادیث الانبیاء، باب قول اللّٰه تعالىٰ: وإلى ثمود أخاهم صالحاً، حدیث نمبر ۳۳۸۱)