کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے قرآن مجید قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو اُس نے دنیا کے تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ اس سے ہر انسان کو ایسی ہی محبت ہونی چاہیئے۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔ دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے قرآن مجید سب سے آخری ’’آسمانی کتاب‘‘ ہے جو کبھی منسوخ نہ ہوگی۔ اس میں انسان کی ساری ضرورتیں بیان کی گئی ہیں۔ اور قیامت تک سب انسانوں کے لیے اِس کے حکموں پر عمل کرنا فرض ہے۔ لفظی و بامحاورہ ترجمہ یاد کریں: سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس ٭… ٭… ٭ روز مرّہ دعائیں سُبۡحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الۡعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ۔ وَسَلٰمٌ عَلَی الۡمُرۡسَلِیۡنَ۔وَالۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ(الصافات: 181-183) ترجمہ: پاک ہے تیرا ربّ، ربّ العزّت!اُس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔اور سلام ہو سب مُرسلین پر۔ اور سب حمد اللہ ہی کی ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔ اربعین اطفال(چالیس آسان حدیثیں) حدیث نمبر3:اَدُّوْازَكٰوتَكُمْترجمہ: تم اپنی زکوٰۃ ادا کیا کرو اردو الہام حضرت مسیح موعودؑ آسمان سے دُودھ اُترا ہے، محفوظ رکھو۔( تذکرہ صفحہ 582) قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 21 صَادَفْتَهُمْ قَوْمًا كَرَوْثٍ ذِلَّةًفَجَعَلْتَهُمْ كَسَبِيْكَةِ الْعِقْيَانٖ ترجمہ: آپؐ نے اُنہیں فُضلے کی طرح ذلیل قوم پایاتو آپؐ نے اُنہیں خالص سونے کی ڈَلی کی مانند بنا دیا۔