اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ نریان گنج، بنگلہ دیش کو مورخہ ۲۵؍جولائی ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک شجرکاری کا ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ اس پروگرام کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر ۹؍اقسام کے مجموعی طور پر ۳۵؍درخت لگائے گئے جن میں پھلدار، لکڑی کے لیے مفید اور طبی خصوصیات رکھنے والے پودے شامل تھے۔ درختوں کی یہ شجر کاری شہر کی سڑکوں کے درمیان واقع جزائر میں کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر دعا کی گئی جس کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام بخیر و خوبی مکمل ہوا۔ اس موقع پر مکرم طارق احمد صاحب نیشنل سیکرٹری زراعت ڈھاکہ سے تشریف لائے اور پروگرام میں شرکت کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: سینیگال کے ریجن زیگینشورمیں تبلیغ اور خدمت خلق کی سرگرمیاں