بڑھے چلو قدم قدم اُٹھاؤ تیز تر قدماُٹھائے دین کا عَلَمْ خدا کا ہم پہ ہے کرم یہ آسمان یہ زمیں بنے ہمارے واسطےترقیات کے لیے کھلے ہیں سارے راستےہو عزم اپنا آہنی بڑھے چلو قدم قدماُٹھائے دین کا علم خدا کا ہم پہ ہے کرم ہمارا میرِ کارواں مسیح و مہدیٔ زماںہمارے حوصلے جواں رواں دواں رواں دواںہمارے حوصلے جواں بڑھے چلو قدم قدماُٹھائے دین کا علم خدا کا ہم پہ ہے کرم مسیحا اپنا راہبر خلیفہ اپنا ہمسفرنہ کوئی خوف ہے نہ ڈر بلندیوں پہ ہے نظرخدا کا ہاتھ تھام کر بڑھے چلو قدم قدماُٹھائے دین کا علم خدا کا ہم پہ ہے کرم خدا سے دل کا رابطہ ہے سلسلہ دعاؤں کاخلیفہ نے سکھا دیا سبق ہمیں وفائوں کاخدا کا اذن ہے ہمیں بڑھے چلو قدم قدماُٹھائے دین کا علم اُٹھاؤ تیز تر قدم (امۃ الباری ناصر ۔ امریکہ) مزید پڑھیں: نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم