اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۸؍ستمبر ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کو پرشتینا (Prishtina) کے مشن ہاؤس میں جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور قصیدہ سے ہوا۔ مکرم اشرف پے چی صاحب نے ‘‘رسول کریمﷺکی سخاوت’’ کے موضوع پر تقریر کی۔ جلسے کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ آخر میں تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی جس دوران باہمی تبادلہ خیالات کا موقع بھی ملا۔ اس موقع پر شاملین نے نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ کے متعلق مزید سیکھنے کی توفیق حاصل کی۔ الحمدللہ، یہ جلسہ نہایت بابرکت اور ایمان افروز رہا۔ اس جلسہ کی کُل حاضری ۴۷؍رہی۔ (رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ ویانا، آسٹریا کے لوکل اجتماع کا انعقاد