ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

چھلکے والا کیلا

ایک بے وقوف شخص چھلکے سمیت کیلا کھانے لگا۔ کسی نے اُسے ٹو کا : اِسے چھیل تو لو ۔

بے وقوف : چھیلنے کی کیا ضرورت ہے۔ مجھے معلوم ہے اِس کے اندر کیا ہے؟

درست دانت

مریض: ڈاکٹر صاحب آپ ہمیشہ میر اغلط دانت نکال دیتے ہیں۔

ڈاکٹر : آج میں صحیح دانت نکالنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

مریض: وہ کیسے؟

ڈاکٹر : کیونکہ آپ کے منہ میں صرف ایک دانت بچا ہے۔

بحری جہاز اور سوئی

استاد: بحری جہاز کیوں تیرتا ہے اور سوئی کیوں ڈوبتی ہے؟

اسد : جناب ۔ واضح ہے کہ جہاز تیر نا جانتا ہے اور سوئی تیر نا نہیں جانتی۔

جن بھوت

ماں: بیٹا باورچی خانے میں مت جانا ۔ وہاں جن بھوت ہیں ۔

بیٹا: پھر تو مٹھائی اور پھل وہی کھاتے ہوں گے۔ آپ ایسے ہی مجھ پر شک کرتی تھیں۔

مزدوری

شریف آدمی : تم ایسے بُرے کپڑے دھوتے ہوکہ پھاڑ کر ایک کے دو کر دیتے ہو۔

دھوبی: جناب میری شرافت بھی تو دیکھو۔ آپ سے صرف ایک کپڑے کو صاف کرنے کی مزدوری وصول کرتا ہوں ۔

ایک روپیہ

بچہ رو رہا تھا۔ باپ نے رونے کی وجہ پوچھی تو بچے نے کہا: ایک روپیہ دیجیے تب بتاؤں گا۔

باپ نے جلدی سے روپیہ دیا اور کہا: بتاؤ کیوں رورہے تھے؟

بچہ : میں اسی لیے تو رورہا تھا۔

کنواں

باجی (اخبار پڑھتے ہوئے ): ایک شخص کنویں میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مناّ : بے وقوف جب کنویں میں گرا ہی تھا تو پانی سے ہاتھ دھو لیتا۔

٭… ٭… ٭… ٭… ٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button