ہنسنامنع ہے!
جیبیں
گڈو میاں اپنی خالہ کے ہاں دعوت میں گئے ۔ کھانا کھا چکے تو خالہ نے کہا : گڈو بیٹا، شرماؤ مت ۔ اورکھاؤ۔
گڈو میاں بولے: بس خالہ جان ، منہ تک پیٹ بھر گیا ہے ۔ اب جگہ نہیں ہے۔
خالہ بولیں: اچھا تو یہ تھوڑے سے انگور جیب میں رکھ لو۔ رستے میں کھا لینا۔
گڈو میاں بولے: شکریہ خالہ جان ۔جیبیں بھی منہ تک بھر گئی ہیں ۔
میرا دوست
بھائی: آج ٹیچر نے میرا ہوم ورک پڑھ کرسزا دی اور انہیں معلوم ہوگیا کہ میرا ہوم ورک آپ نے کیا تھا۔
بہن: انہیںکیسے معلوم ہوا؟
بھائی: آپ نے دوست پر مضمون میں اپنی سہیلی کے بارے میں لکھ دیا تھا۔
ربڑ
ٹیچر: کوئی لمبا لفظ بتاؤ؟
طالبعلم: ربڑ۔
ٹیچر: اس کے تو تین حروف ہیں۔
طالبعلم: ربڑ کو آپ جتنا چاہے لمبا کرسکتے ہیں۔
چھلکا
ڈاکٹر: آپ کو وٹامن کی کمی کی شکایت ہے۔ آپ ایسے پھل استعمال کریں جنہیں چھلکے سمیت کھایا جاسکتا ہے۔ ویسے آپ کو کون سا پھل پسند ہے؟
مریض: ناریل۔
دماغی نوٹس
ٹیچر: ہوم ورک میں تم نے بس عنوان لکھا ہے، باقی حصہ کہاں ہے؟
فہد: سر، باقی دماغ میں ہے، زبانی سن لیں!
مٹھائی کی دکان
امی : بیٹے کاشف ، میں تمہیں ایک کام کے لیے بازار بھیجنا چاہتی ہوں۔
کاشف : بہت تھکا ہوا ہوں نہیں جا سکتا۔
امی : تمہیں مٹھائی کی دکان تک جانا ہوگا۔
کاشف : (خوش ہو کر) وہ تو زیادہ دُور نہیں ہے۔
امی (پیسے پکڑاتے ہوئے): مٹھائی کی دُکان کے پاس ہی جھاڑو والا بیٹھا ہے۔ اُس سے ایک جھاڑولے آنا۔
خفیہ رکھیں
بینک مینیجر: آپ کو اپنا پاسورڈ یاد ہے ناں؟
بے وقوف: جی، confidential
مینیجر: اتنا آسان پاسورڈ!
بے وقوف: وہاں لکھا تھا کہ پاسورڈ confidential رکھیں۔
