https://youtu.be/q0I0e_Rc_lE اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو تعلیمی میدان میں بھی ملک کی خدمت کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ آئیوری کوسٹ میں نصرت جہاں سکیم کے تحت دس احمدیہ پرائمری سکولز کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے جنہیں EPC Ahmadiyyaکے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جبکہ ہیومینٹی فرسٹ کے تحت تین پرائمری سکولز کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے جنہیں EPV Humanity First کے نام سے موسوم کیا جاتاہے۔ ملک میں پرائمری کا تعلیمی سال اوائل ماہ ستمبر سے شروع ہوتا ہے جبکہ اس کا اختتام ماہ جون میں ہوتا ہے۔ پرائمری سکول کی تعلیم کا کل دورانیہ چھ سال پر مشتمل ہے جس کے چھٹے یعنی آخری سال میں ملکی سطح پر مرکزی امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی سند کو CEPEیعنی Certificat d’Études Primaires Élémentairesکے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح تعلیمی سال کے اختتام پر امسال بھی تمام جماعتی و ہیومینٹی فرسٹ کے سکولز میں مختلف مواقع پر سالانہ نتائج کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، جس کا سلسلہ آجامے میں موجود احمدیہ پرائمری سکول میں مورخہ ۲۴؍مئی کو شروع ہو کر ۱۱؍ جون ۲۰۲۵ءکو زوئیں میں موجود ہیومینٹی فرسٹ کے سکول کے پروگرام پر اختتام پذیر ہوا۔ ان پروگرامز کے دوران تمام سکولز کی تمام کلاسز میں پہلی تین پوزیشنز لینے والے طلبہ کو انعامات کے ساتھ بعض مقامات پر اسناد سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ کچھ سکولز میں اساتذہ کرام کو بھی اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ اس سال کےتمام جماعتی اور ہیومینٹی فرسٹ کے آخری سال کے سالانہ CEPEکے نتائج کا انفرادی و اجتماعی خاکہ ذیل میں درج ہے۔ اللہ تعالیٰ آئندہ سالوں میں بھی جماعتی سکولز کو بہتر سے بہتر علمی معیار کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرماتا جائے اور یہاں سے تعلیم پانے والے طلبہ و طالبات علمی میدان میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے بنیں۔ آمین (رپورٹ:عبدالنور ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: گیمبیا کے اپر ریور ریجن کی جماعت بصے میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد