https://youtu.be/jDsyPEhYk6s?si=HyoSm0zdM5u0pN9H&t=765 بڑھی چلو بڑھی چلو اٹھائے دین کا عَلَم کبھی جو آئیں مشکلیں نہ لڑکھڑائیں یہ قدم یہ آندھیاں یہ بجلیاں گریں ہمارے سر پہ بھی ہٹا سکیں نہ ہم کو یہ ہماری راہ سے کبھی شعارِ دین کو کریں جہاں میں استوار ہم حیا میں اپنی شان ہو کریں جو اختیار ہم دیے ہیں اپنے لعل بھی لہو بھی اور مال بھی خدا کی بندیاں ہیں ہم ہے نیکی میں کمال بھی ہے تجھ سے وعدہ اے خدا! جھکیں گی تیرے دَر پہ ہم شجر بنیں گی طیّبہ، اٹھاتی ہیں یہی قسم (درثمین احمد۔جرمنی)