https://youtu.be/_8IvHcyOEqw محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے آسٹریلیا کی تین جماعتوں کو جلسہ ہائے یوم خلافت کے بابرکت انعقاد کی توفیق ملی، الحمدللہ۔ تفصیل درج ذیل ہے۔ جماعت احمدیہ شیپرٹن:مورخہ ۱۷؍مئی ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ شیپرٹن، آسڑیلیا کو جلسہ یوم خلافت Vibert Reserveکے ایک ہال میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جماعت احمدیہ شیپرٹن اس جلسہ میں کُل ۴۰؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ: مورخہ ۲۴؍مئی ۲۰۲۵ء کو صبح ساڑھے گیارہ بجے جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ کو Werribee Racing Clubکے ایک ہال میں جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد ایک طفل عزیزم جازم احمد چودھری کی آمین ہوئی جس میں خاکسار (مربی سلسلہ) نے عزیزم سے قرآن کریم کا ایک حصہ سنا۔ بعد ازاں احباب جماعت کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا جس میں دو اطفال کا عقیقہ بھی شامل تھا۔ جلسہ کی کُل حاضری۲۲۰؍تھی۔ جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ: مورخہ ۲۴؍مئی ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ کو بعد نماز مغرب و عشاء دارالبرکات نماز سنٹر میں اپنا جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ جماعت احمدیہ میلبرن ویسٹ جلسہ کی کل حاضری ۱۳۰؍تھی۔ ان جلسوں میں یوم خلافت کے حوالے سے اطفال و خدام سمیت احباب جماعت نے تلاوت، نظم، ترانے اور تقاریر پیش کیں۔ تمام جلسوں میں ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔ جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ کی یہ نعمت تا قیامت جاری رکھے اور احباب جماعت کو اس کی برکات سے ہمیشہ مستفیض ہونے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین (رپورٹ:عاطف احمد زاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جلسہ سالانہ بیلجیئم کا پہلا روز