مورخہ ۲۳ تا ۲۹؍جون ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے: ٭…۲۴؍جون بروز منگل: آج سویڈن سے وقف عارضی کے لیے آئے ہوئے ۱۳ خدام کو حضور انور نے اپنے دفتر میں شرف ملاقات بخشا۔ ٭…۲۷؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳۰؍جون ۲۰۲۵ء) ٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔ ٭…۲۸؍جون بروز ہفتہ: حضور انورنے آج بعد نماز عصر ۱۱؍نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۵ پرملاحظہ فرمائیں) ٭…۲۹؍جون بروز اتوار: آج ایم ٹی اے کینیڈا کے ٹیم ممبران کو حضور انور نے اسلام آباد میں شرف ملاقات بخشا۔ اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔ اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا مزید پڑھیں: ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورہ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ چہارم)