حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی یا اونٹ پر سوار ہو کر تلاوت کر رہے تھے۔ سواری چل رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الفتح پڑھ رہے تھے یا (راوی نے یہ بیان کیا کہ) سورۃ الفتح میں سے پڑھ رہے تھے۔ نرمی اور آہستگی کے ساتھ قراءت کر رہے تھے اور الفاظ دہراتے تھے۔ (صحيح البخاري كتاب فضائل القرآن حدیث: ۵۰۴۷) مزید پڑھیں: حسنؓ اور حسینؓ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں