٭…عالمی ادارہ صحت نے میٹھے مشروبات، شراب اور تمباکو کی قیمتوں میں اگلے دس سالوں میں پچاس فیصد تک ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان تمام مصنوعات کی کھپت کو کم کرنا اور اضافی عوامی آمدنی پیدا کرنا ہے۔ ٭…بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمے دار ہے۔ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ تمام ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں۔ ٭…اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امید ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آئندہ ہفتے امریکی دورے پر جانے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجائے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار اسرائیلی حکومت جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مجوزہ معاہدے سے متعلق اہم نکات اسرائیلی میڈیا نے جاری کر دیے ہیں۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن